حکومت بلوچستان نے نیب زدہ افسروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) حکومت بلوچستان نے صوبے میں نیب ز دہ افسر وں کیخلا ف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ حکومت بلوچستان کے مطابق کارروائی ایسے افسروں کے خلاف ہوگی جو کسی نیب ریفرنس میں سزا یافتہ ہیں نیب کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والے افسران کے خلاف بھی کارروائی ہوگی ۔نیب سے پہلی بار گین کرنے والوں کو ملازمت سے فارغ کیا جائیگا۔