مقبوضہ کشمیر میں عام انتخابات بھارت کیساتھ ہی کرائے جائینگے الیکشن کمشن آف انڈیا
نئی دہلی(کے پی آئی) بھارت کے عام انتخابات کے ساتھ ہی مقبوضہ کشمیر میں بھی انتخابات کرائے جائیں گے ۔ ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے ساتھ ہی صدارتی راج بھی ختم ہو جائے گا انتخابی عمل مئی میں شروع ہو گا۔ الیکشن کمشن آف انڈیا نے ریاستی حکومت کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے۔ جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ انتظامیہ میں ضروری تبادلوں اور تقرریوں کا عمل 18فروری تک مکمل کرے۔