• news

سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم چلانے والے کیخلاف درخواست ،ہائیکورٹ کا متعلقہ اداروں کو نوٹس

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم چلانے والے عبدالشکور انجم المعروف چاچا شکور کے خلاف درخواست پر پی ٹی اے، ایف آئی اے ، شکور انجم اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت دس روز کیلئے ملتوی کر دی ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ مزید سماعت چیمبر میں ہو گی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عبدالشکور انجم المعروف چاچا شکور نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز میں بزرگان دین، علما، اولیاء کرام اور عدلیہ سے متعلق نازیبا باتیں کیں۔ قومی قائدین ، ریاستی اداروں، ججز اور خواتین ارکان پارلیمان کے خلاف بھی دشنام درازی کی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر ستمبر 2018ء میں ایف آئی اے نے عبدالشکور انجم کے خلاف مقدمہ درج کیا مگر چار ماہ گزرنے کے باوجود پی ٹی اے نے چاچا شکور کے سوشل میڈیا اکاونٹ بلاک نہیں کئے۔

ای پیپر-دی نیشن