• news

نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سپورٹس کے جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی زیرصدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سپورٹس کے جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز نے شرکت کی، افسران نے ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور کو منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی، اجلاس سے خطاب کرتے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے ہدایت کی کہ کوئی بھی گرائونڈ نکاسی آب کے بغیر نہیں بنائی جائے گی، کرکٹ، ہاکی اور فٹ بال گرائونڈ بناتے وقت اس کے نکاسی آب کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا جائے،نکاسی آب کا سسٹم اس میں ہونا ضروری ہوگا، انہوں نے کہا کہ ای لائبریریز اہم منصوبہ ہے، اس کی جلد ازجلد تکمیل کے لئے اقدامات کئے جائیں،انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ گرائونڈز میں کم از کم تین ٹرف پچز جبکہ پریکٹس کے لئے سیمنٹڈ پچ گرائونڈ کے ایک طرف بنائی جائیں تاکہ کھلاڑی کو کھیلنے کے لئے مکمل گرائونڈ میسر ہو اور گرائونڈز پریکٹس کے باعث خراب نہ ہوں، کرکٹ گرائونڈز میں پچز بنانے کے لئے ماہر کیوریٹرز کی خدمات حاصل کی جائیں اور معیاری پچز بنائی جا ئیں،انہوں نے کہا کہ کچھ منصوبے مکمل کرلئے گئے ہیں اور کچھ پر کام جاری ہے، زیرتعمیر ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، افسران زیرتعمیر منصوبوں کی خود نگرانی کریں اور منصوبوں میں جدید سہولتیں فراہم کرنے کے لئے اقدامات کریں۔

ای پیپر-دی نیشن