• news

پشاور زلمی نے پی ایس ایل فور کیلئے پشتو ترانہ جاری کر دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پشاور زلمی نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے شائقین کو تحفہ دیا ہے۔پشاور زلمی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ سیزن 4 کے پشتو ترانے کی ویڈیو جاری کردی گئی۔یہ پشتو ترانہ خیبرپی کے کے ثقافتی اور تاریخی پس منظر پر مبنی ہے اور اس میں علاقے کے ثقافتی رنگ عیاں ہیں جبکہ یہ ترانہ نوجوانوں کو خصوصی طور پر متاثر کرتا ہے کہ وہ اپنے شعبے میں بہترین کام کرنے کے ساتھ امن کے فروغ میں بھی پیش پیش رہیں۔پشاور زلمی کے اس ترانے کو معروف پشتو گلوکار زیک آفریدی اور گلوکارہ گل پانٹرہ نے اپنی آواز دی ہے جبکہ اسے صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر لئیق زادہ نے تحریر کیا ہے۔پشتو ترانے کے جاری ہونے پر پشاور زلمی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ یہ ترانہ پورے خیبرپی کے اور زلمی کے شائقین کے دل کی آواز ہے۔ پشاور زلمی کی ٹیم پاکستان سپر لیگ سیزن 4 میں اچھی کارکردگی دکھا کر شائقین کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن