• news

18ویں ترمیم میں تبدیلی ضروری، نیب قوانین 2 ماہ میں بدل جائیںگے، وزیر قانون

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے 18ویں ترمیم میں تبدیلی ضروری ہے‘ رول بیک کا کوئی امکان نہیں، نیب قوانین میں ترمیم 2 ماہ کے اندر ہوگی، بے نامی جائیداد ضبط کرنے کا طریقہ کار طے کر لیا ۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا شاہراہ دستور پر میرا کوئی اپارٹمنٹ نہیں، ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو اپارٹمنٹ کیس میں وزیراعظم کا وکیل تھا۔ انہوں نے کہا نیب قوانین میں ترمیم اب بس 2 ماہ کی بات ہے، حکومت اور اپوزیشن کے نیب قانون سے متعلق متفقہ نکات کی پہلے منظوری دی جائے۔
وفاقی وزیر قانون

ای پیپر-دی نیشن