کلبھوشن کیس‘ عالمی عدالت انصاف میں زیرسماعت مقدمہ کیلئے پاکستانی وفد کی ہیگ روانگی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں قید بھارتی دہشت گرد اور جاسوس کلبھوشن یادیو کے عالمی عدالت انصاف میں زیر سماعت مقدمہ کیلئے پاکستانی وفد بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ہیگ روانہ ہو گیا ہے۔ سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی عالمی عدالت میں ایڈہاک جج کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ اٹارنی جنرل، وزارت قانون اور خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی سماعت میں شرکت کے لیے ہیگ جائیں گے۔ بھارت کی طرف سے کل بھوشن کو بچانے کیلئے عالمی عدالت میں 18 فروری کو دلائل دئے جائیں گے اور پاکستان 19 فروری کو جوابی دلائل دے گا۔ 20 فروری کو بھارتی وکلا پاکستانی دلائل پر بحث کریں گے جس کے بعد 21 فروری کو پاکستانی وکلا بھارت کے دلائل پر جواب دیں گے۔
پاکستانی وفد