• news

حج پالیسی کیخلاف درخواست مسترد‘ انتظامی معاملہ میں کیسے مداخلت کر سکتے ہیں : ہائیکورٹ

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) ہائیکورٹ نے حج پالیسی 2019ءکے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ یہ انتظامی معاملہ ہے عدالت کیسے مداخلت کر سکتی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت ،وزارت مذہبی امور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ نجی حج 3لاکھ 75ہزار میں کرایا جارہا ہے مگر سرکاری حج کے اخراجات 4لاکھ 50ہزار روپے مقرر کیے گئے ہیں جو غریبوں پر بوجھ ہے۔ حکومت نے حج اخراجات میں غیر ضروری اضافہ کیا ہے۔ پرائیویٹ حج آپریٹرز کم قیمت میں حج پیکیج دے رہے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حکومت کہتی ہے کہ حج صاحب استطاعت کے لئے فرض ہے۔ حکومت آئین کے تحت پالیسی بنانے میں خود مختار ہے۔ عدالت نتظامی معاملات میں کیسے مداخلت کرسکتی ہے۔ اسلام بہت بڑا سوشل آرڈر ہے۔ نماز پڑھانے کے لیے تو کوئی ہمارے پاس رٹ لے کر نہیں آتا، اگر آپ کو یہ پالیسی پسند نہیں ہے تو آپ ان کو ووٹ نہ دیں دوسرے کسی کو دے دیں۔
حج پالیسی

ای پیپر-دی نیشن