• news

چینی سفیر کی ملاقات‘ سی پیک منصوبے بروقت مکمل کرینگے‘ عمران‘ متروکہ بورڈ اراضی پر قبضوں کیخلاف آپریشن کا حکم

لاہور، اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی+ ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر یا¶ جنگ نے ملاقات کی، چینی سفیر نے وزیراعظم کو سی پیک منصوبوں کی پیش رفت پر بریفنگ دی چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک کے اگلے مرحلے میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر توجہ ہوگی پاکستان اور چین قریبی دوست ملک اور شراکت دار ہیں پاک چین تعلقات مضبوط بنانے کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام کی زندگیوں میں تبدیلی اور سماجی ترقی کیلئے چینی تجربے سے سیکھ رہے ہیں زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ترجیح ہے سی پیک سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے پاکستان سی پیک منصوبوں کو بروقت مکمل کریگا پاکستان سی پیک چینی سفیر نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملاقات انتہائی مفید رہی چینی قیادت تاجر برادری اور عوام عمران خان کے وژن کے معترف ہیں وزیراعظم عمران خان کی ترجیحات متاثر کن ہیں کاروباری مواقع ، گرین پاکستان اور معیشت کیلئے اقدامات لائق تحسین ہیں سرمایہ کارورں کو پاکستان لانے کیلئے بہترین اقدامات کئے جا رہے ہیں برآمدات میں اضافے کیلئے پاکستانی حکومت موثر کاوش کر رہی ہے۔ پاکستان کے مضبوط شراکت داری کی حیثیت سے تعاون جاری رکھیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی پر قابض غیر قانونی قابضین کے خلاف آپریشن کے لیے تمام صوبوں کو ہدایا ت جاری کر دیں ،جبکہ ننکانہ صاحب میں گرینڈ آپریشن کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب کو آگا ہ کر دیا ہے ،وزیر اعظم نے محکمہ سے متعلقہ تمام سمریز پر فوری طور پر عمل درآمد کے بھی احکامات دیے ہیں ،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کو متروکہ وقف املاک بورڈ کے رولز برائے تقرری چیئرمین ،سلیکشن کمیٹی برائے چیئرمین،ممبران بورڈ کی تعیناتی ،ٹاسک فورس کے قیام ، رولز برائے پاکستان گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی،ڈی ایچ اے کے ایشو ز سمیت دیگر اہم اموراور کرتارپور راہداری وجنم استھان ننکانہ صاحب میں جاری ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دی گئی ،اور وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ بورڈ کے گزشتہ 10سالوں کے فرانزک آڈٹ کے لیے آڈیٹر جنرل کو خط تحریر کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم سب کو موسم سرما کی بارشوں پر اللہ کا شکر گزار ہونا چاہئے یہ بارشیں ملکی معیشت کیلئے اربوں کا فائدہ رکھتی ہیں اس سال انشاءاللہ بہت زیادہ گندم کی فصل حاصل ہوگی۔
عمران

ای پیپر-دی نیشن