سپریم کورٹ نے اصغر خان عملدرآمد کیس کا عبوری حکم نامہ جاری کر دیا
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ نے اصغر خان عملدرآمد کیس کا 11فروری کاعبوری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت دفاع 4 ہفتوں میں اصغر خان کیس میں ملوث فوجی افسران کے خلاف کاروائی مکمل کر کے عدالت میں پیش کرے عدالت عظمی کے اصغرخان عملدرآمد کیس کے جاری عبوری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ وزارت دفاع نے بیان دیا کہ ملوث فوجی افسران کے خلاف کاروائی چل رہی ہے اوروزارت دفاع نے کہا کہ عدالتی حکم نامے پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے عدالت کاروائی مکمل کرنے کے لیے وقت دے، حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ وزارت دفاع 4 ہفتوں میں کاروائی مکمل کر کے عدالت میں پیش کرے،عدالتی حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ وہ بند گلی میں داخل ہوچکے ہیں اورایف آئی اے نے مزید کہا کہ اس معاملے پر مزید کاروائی ممکن نہیں تحریری حکمنامہ میںعدالت نے لکھا ہے کہ ایف آئی اے اور وزارت دفاع کی رپورٹ پر فیصلہ کریں گے دیکھیں گہ آیا عدالتی حکم نامے پر عمل ہوا یا نہیں اورغور کریں گے کہ اس معاملے پر مزید کارروائی کی ضرورت ہے یا نہیں۔
اصغر خان کیس