بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس، عالمی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے حق میں آنے کی امید
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) بھارتی دہشت گرد اور جاسوس کلبھوشن یادیو کے مقدمہ میں پاکستان کا مﺅقف پیش کرنے کیلئے پاکستانی وفد ہالینڈ کے شہر ہیگ پہنچ گیا ہے۔ وفد میں ڈی جی ساو¿تھ ایشیا ڈاکٹر فیصل اور اٹارنی جنرل انور منصور بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت عالمی عدالت انصاف میں 18 فروری کو ہو گی۔ اس مقدمہ میں بھارت 18 فروری کو دلائل کا آغاز کرے گا اور پاکستان 19 فروری کو اپنے دلائل دے گا۔ پاکستان عالمی عدالت کا فیصلہ اپنے حق میں آنے کے لیے پ±رامید ہے۔
امید