گیس بلوں میں کمی‘ نرخوں پر نظرثانی کرینگے‘ آئی ایم ایف مہنگی کرنے کیلئے دباﺅ ڈال رہا ہے : وزیر پٹرولیم
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ حکومت نے گیس بلوں کے نئے سلیب پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب پٹرولیم سیکٹر میں دس ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کرے گا۔ آئی ایم ایف گیس مہنگی کرنے کیلئے دباﺅ ڈال رہا ہے۔ وزیر پٹرولیم نے غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ گیس بلوں میں حالیہ اضافہ کی انکوائری کررہے ہیں، گیس ٹیرف کے سلیب پر نظرثانی کریں گے۔ آئی ایم ایف گیس کی قیمت میں جنوری سے اضافہ کرنے کیلئے دباﺅ ڈال رہا ہے۔ سعودی عرب ایل این جی سیکٹر اور گیس سٹوریج کی صلاحیت بڑھانے کے لئے تکنیکی اور مالی تعاون بھی کرے گا۔ گوادر ریفائنری سے دو سے تین لاکھ بیرل یومیہ پیداوار ہو گی، اس سے تیل کی درآمد میں سالانہ 1.2 ارب روپے کی بچت ہو گی۔
وزیر پٹرولیم
اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی حکومت نے گیس ٹیرف پر نظرثانی کا فیصلہ کرتے ہوئے سفارشات طلب کرلی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے گیس ٹیرف پر نظرثانی کا فیصلہ کرتے ہوئے سفارشات طلب کرلی ہیں، 300کیوبک میٹر ماہانہ سے زیادہ گیس استعمال کرنے والے صارفین کو رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ آئندہ ہفتے گیس ٹیرف کے نئے سلیب سے متعلق کابینہ کی توانائی کمیٹی منظوری دے گی۔
رعایت