سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کا سختی سے نوٹس‘ 5تنظیموں کی نشاندہی
کراچی (سالک مجید)حکومت پاکستان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ نے 5 اہم تنظیموں کی نشاندہی کی ہے اور تین اہم اقدامات کئے ہیں جن کے بارے میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریوں‘ آئی جی پولیس سمیت ڈی جی ایف آئی اے‘ چیئرمین پی ٹی اے کو تحریری طور پر آگاہی دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 19 فیس بک پیجز‘ 20 ٹوئٹر اکاﺅنٹس کے خلاف کارروائی کےلئے پی ٹی اے کو سفارش کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا/ نوٹس