پی ایس ایل 4 : کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو ہرا دیا
لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر )متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے دوسرے دن پہلے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو سات رنز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دیدی ۔ پہلے میچ میں کراچی کنگز نے6وکٹوں پر 183رنز بنائے ۔ ٹاس کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ‘ لیام لیونگ سٹون اور بابراعظم نے 157 رنز کی شراکت قائم کی جو کراچی کنگز کی تمام سیزن کی اب تک کی سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے۔ لیام لیونگ 82 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ کولنگ انگرام ایک رن بناسکے۔بابراعظم بھی 77 رنز کی اننگز کھیل کر کرس گرین کا شکار بنے۔ عماد وسیم 4 رنز بناکر گرین کا شکار بنے، سکندر رضا 4 رنز تک محدود رہے۔ کرس گرین نے 3 جبکہ جنید خان اور آندرے رسل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 184 رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز کے ٹام مورس اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا لیکن محمد عامر نے دوسرے ہی اوور میں ٹام کو پویلین بھیج دیا جبکہ شان مسعود بھی 20 رنز کی اننگز کھیل کر آو¿ٹ ہوئے۔کپتان شعیب ملک نے لاری ایوانز کے ساتھ ملکر ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور اس دوران روی بوپارا کے اوور میں 24 رنز بھی بٹورے ‘ ملک نے 24 گیندوں پر 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے نصف سنچری بھی مکمل کی ، ایوانز 49 کی اننگز کھیل کر رن آو¿ٹ ہوگئے۔آندرے رسل کو محمد عامر نے 9 رنز پر پویلین بھیج دیا ‘ شعیب ملک 52 رنز کی اننگز کھیل کر عثمان شنواری کا شکار بن گئے۔شاہد آفریدی چودہ اور حماد اعظم بارہ رنز کے مہمان ثابت ہوئے ۔ گرین چھ اور الیاس بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے ۔ ملتان سلطانز کی ٹیم 9وکٹوں پر 176رنز بناسکی۔محمد عامر نے چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے ہر ایا۔ پشاور زلمی نے 4وکٹوں پر 155رنز بنائے ۔ کامران اکمل 49‘مصبا ح الحق49رنز بناکر نمایاں رہے ۔ محمد نواز نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہدف چار وکٹوں پر پورا کرلیا ۔ کپتان سرفراز احمد 37اور عمر اکمل ناقابل شکست 75رنز بناکر نمایاں رہے ۔ وہاب ریاض نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ عمر اکمل کو میچ کابہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ آج دو میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ اسلام آباد یونا ئٹیڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیا ن پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے جبکہ دوسرا میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے دبئی میں ہی شروع ہوگا۔
پی ایس ایل میچ