کابینہ کمیٹی فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس‘ وزراءکی رہائش گاہوں کی تعمیر و مرمت کا پراجیکٹ مسترد
لاہور (نیوز رپورٹر) کابےنہ کی سٹےنڈنگ کمےٹی برائے فنانس اےنڈ ڈوےلپمنٹ کے اجلاس میں وزےراعلیٰ کی جانب سے وزےرخزانہ ہاشم جواں بخت اور وزےر صنعت مےاں اسلم اقبال نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ ساڑھے3گھنٹے طوےل اجلاس مےں 23نکاتی اےجنڈا پر غور کیا گیا۔کابےنہ کمےٹی برائے فنانس اےنڈ ڈوےلپمنٹ کے اجلاس مےں مختلف ترقےاتی منصوبوں کے مالےاتی اور انتظامی امورکا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جاری ترقےاتی منصوبوں کو ترجےحی بنےادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور وزےراعظم گلوبل سسٹےن اےبل ڈوےلپمنٹ گول کے تحت 1838جاری سکےموںکو مکمل کےا جائے گا۔ اجلاس میں ڈوےلپمنٹ پراجےکٹس کےلئے بھرتی پر پابندی ختم کرنے کا جائزہ لےا گےا۔ کیبنٹ کمیٹی فنانس اےنڈ ڈوےلپمنٹ نے وزراءکی رہائش گاہوں کی تعمےرو مرمت کا پراجےکٹ مسترد کردےا۔ اسلم اقبال، ہاشم جواں بخت نے واضح کیا کہ وزراءکی رہائش گاہوں کی بجائے عوامی فلاح وبہبود کے منصوبے ہماری ترجیح ہے۔کیبنٹ کمیٹی نے سپےشل اےجوکےشن مےں پروفےشنل کی بھرتی پر پابندی ختم کرنے کی مشروط اجازت دینے پر اتفاق کیا اور پنجاب کے اےجوکےشن بورڈز اور پبلک سےکٹر ےونےورسٹےوں مےں بھرتی پر پابندی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن مومن علی آغا نے ایجوکیشن بورڈز اور پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں خالی آسامیوں کے بارے میں بریفنگ دی ۔اجلاس میں پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی تعمیر و مرمت اور تزئین نو کے پراجیکٹ جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اورکہاکہ گیا کہ ہیلتھ سے متعلق امور کو عوام کی سہولت کے پیش نظر جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔صوبائی وزےر ہاشم جواں بخت نے کہاکہ صحت کے پراجےکٹ اورپروگرام کی تکمےل مےں عوامی مفادکو مدنظر رکھاجائے،تاخےر برداشت نہےں۔کیبنٹ کمیٹی نے ہدایت کی کہ پنجاب بھر مےں تحصےل سپورٹس کمپلےکس کی تعمےر کے منصوبے ترجےحاً مکمل کئے جائیں اور سپورٹس کمپلیکس کی تکمیل کے بعد ان کی دیکھ بھال کا فول پروف طریقہ کار وضع کیا جائے۔ اسلم اقبال نے گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لئے بیل آﺅٹ پیکیج سے متعلق امور کاجائزہ لیتے ہوئے ہداےت کی کہ واسا کے ادارے رےکوری کے امور کو بہتر بنائےں تاکہ عوام کو ٹربل فری سروسز فراہم کی جاسکیں۔اجلاس میں اپنا گھر پراجیکٹ کی اصولی منظوری دی گئی۔ انٹرنیشنل بفلو کانفرنس ،نیشنل لائیوسٹاک اینڈ بفلو شو کے انعقاد کی منظوری بھی دی گئی۔
اجلاس