فیول ایڈجسٹمنٹ‘ بجلی کی قیمت میں 93 پیسے یونٹ اضافے کی درخواست
اسلام آباد (نامہ نگار) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا کو دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی قیمتوں میں 93پیسے فی یونٹ مہنگی اضافے کی درخواست نیپرا کو دیدی ہے۔ درخواست جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔ نیپرا 20فروری کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جنوری میں فرنس آئل سے 22اور آر ایل این جی سے 14فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ فرنس آئل کے باعث عوام کو بجلی مہنگے داموں دی گئی۔
بجلی قیمت