صوفی نائٹ آج چوک مسجد وزیر خان میں ہوگی
لاہور (کلچرل رپورٹر) آج چوک مسجد وزیر خان میں صوفی نائٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے صوفی نائٹ میں مشہور قوال اور دنیا بھر سے صوفی کلام گانے والے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے کینیڈا سے خصوصی طور پر استاد نصرت فتح علی خان کے شاگرد خاص استاد شاہد علی خاں صوفی نائٹ میں شرکت کریں گے صوفی نائٹ کا اہتمام ون سٹاپ ایسوسی ایشن کی طرف سے کیا گیا ہے، سید عامر شاہ نے نوائے کو بتایا کہ صوفی نائٹ ہر ہفتے کی رات منعقد کیا جائے گا۔