شہباشریف کی رہائی جمہوریت کیلئے نیک شگون‘ زرداری‘ نوازشریف کیس میں بھی کچھ نہیں : خورشید شاہ
اسلام آباد+ کشمور ( نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) سابق صدرآصف علی زرداری نے اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کورہائی پرمبارکباددیتے ہوئے کہاہے کہ شہبازشریف کی رہائی جمہوریت کیلئے نیک شگون ہے ،پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کوبااختیاربنانے کیلئے آوازبلندکرتی رہے گی ۔ پیپلزپارٹی کی حکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا،صرف الزام کی بنیادپرکسی کوجیل میں رکھنامناسب نہیں ہے ۔حالانکہ الزامات کی سیاست سے نقصان ملک کاہی ہوتاہے ۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کوبااختیاربنانے کیلئے پیپلزپارٹی ہمیشہ اپنی آوازبلندکرتی رہے گی ،کیونکہ اختلاف رائے جمہوریت کااہم جزوہے لیکن آئین کی حفاظت کرناہم سب کافرض ہے اوراٹھارویں ترمیم سے وفاق مضبوط اورمستحکم ہوگا۔خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سلیکٹ ہوکرآنے والی حکومت عوام کی پروا کیوں کرے گی کیونکہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔شہباز شریف کیس میں کچھ نہیں تھا اس لئے رہائی ملی۔ نواز شریف کے کیس میں بھی کچھ نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار خورشید شاہ نے کندھ کوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا عمران خان کی حکومت نے غریبوں کی کمر توڑدی ہے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے سوال کے جواب میں پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ ہمار ے دوست ملک کے ولی عہد پاکستان آرہے ہیں وہ ہمارے پاکستان کے مہمان ہیں، پوری قوم ان کا استقبال کرے گی۔کراچی میں ارشاد رانجھانی کے قتل کے سوال پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ارشاد رانجھانی کے قاتلوں کو سخت سزا دی جائے تاکہ ملک کے اندر امن کے فضا قائم ہو سکے۔ ان ہاو¿س تبدیلی کیلئے ہم اسلئے کوششیں نہیں کر رہے کیونکہ ایم کیو ایم اور(ق) لیگ کا ریٹ بڑھ جائے گا۔جس سے حکومت کو فائدہ ہو گا ۔ ہمارے اوپر ہمیشہ ریفرنس بنانے کی کوشش کی گئی ہے لیکن ہم بھی ہر ریفرنس کا سامنا کرتے رہیں گے۔ بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر میں پلوامہ کے اندر بھارتی فورسز پر حملے کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کرنے کے سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا بھارت ہمیشہ پاکستان پرالزام لگاتا رہتا ہے جو ان کی پرانی روایت ہے۔اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ۔
زرداری خورشید شاہ