• news

جائیداد کا تنازعہ بہن بھانجی کو قتل کر دیا دو زخمیق پولیس کی جوابی فائرنگ ملزم ہلاک

لاہور(نمائندہ خصوصی) فیکٹری ایریا کے علاقہ میں سفاک ملزم نے فائرنگ کر کے بہن اور بھانجی کو بیدردی سے قتل کر دیا۔ زد میں آ کر مقتولہ کا بیٹا اور دوسری بہن زخمی ہوگئے، غازی روڈ پر جائیداد کے تنازع پر ملزم مقصود نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجہ میں بہن 52 سالہ نسرین، اسکی بیٹی 12 سالہ بسمہ موقع پر ہی دم توڑگئی جبکہ مقتولہ نسرین کا بیٹا8 سالہ احمداوردوسری بہن 38 سالہ پروین گولی لگنے سے زخمی ہو گئی، پولیس نے مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے، جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوہرے قتل کے ملزم مقصود کی گرفتاری کے لیے فیکٹری ایریا پولیس نے چھاپا مارا تو اس دوران ملزم کی جانب سے پولیس پر فا ئرنگ کی گئی ،ملزم کی فائرنگ سے ایس ایچ او فیکٹری ایریا عتیق ڈوگر سب انسپکٹر اختر اور تین کانسٹیبل زخمی ہوگئے ، پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں ملزم مقصود مارا گیا ،ملزم مقصود کی فائرنگ سے اس کا سگا بھائی شاہد بھی جاں بحق ہواپولیس کا کہناہے کہ مقتول شاہد پولیس اہلکاروں کی ٹیم کو نشاندہی کے لیے ساتھ لے کر گیاتھاملزم مقصود کی پہلی گولی کا نشانہ شاہد ہی بنا جو موقع پر ہی دم توڑ گیا، واقعہ میں مجموعی طور پر 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے،جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے مقصود بھی موقع پر مارا گیا،ادھر مانگا منڈی کے محلہ احمد آباد میں سفاک شوہر نے بڑی بے رحمی سے اپنی بیوی کا تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کرقتل کر دیا۔ عمران نے اپنی بیوی نائلہ سے جھگڑا کرنے کے بعد گلے پر چھری کے وار کر کے زخمی کیا جسکی حالت تشویشناک ہونے پر ریسکیو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تشویشناک حالت میں خاتون کو لاہور جناح ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ ہو گئی، نائلہ چار بچوں کی ماں ہے ان کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔واقع کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او مانگامنڈی عرفان خان نے بھی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر ملزم عمران قتل کی واردات کے بعد جائع وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ۔
قتل

ای پیپر-دی نیشن