• news

ولی عہد کا دورہ خوش آئند، بلوچستان میں سرمایہ کاری کا اعلان متوقع: جام کمال

اسلام آباد (دی نیشن رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سوالات کے جوابات دیتے کہا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شاندار اور گرمجوشی سے استقبال ہوگا انہوں نے کہا امکان ہے وہ بلوچستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر سکتے ہیں۔ تعاون کی متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں دوستی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ عالمی معاملات میں دونوں ممالک کا کردار اہم ہے دونوں اصلاحات کر رہے ہیں جس کی عوام نے بھی تائید کی ہے۔ ہماری معیشت مضبوط ہوگی سرمایہ کاری سے مزید روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ پٹروکیمیکلز، ہائیڈرو کاربن، زراعت و دیگر شعبوں میں تجارتی مواقع ہیں سی پیک میں شراکت سے سعودیہ، پاکستان، چین کے مضبوط تعلقات سے خطے میں مواقع پیدا ہونگے۔ گوادر میں روزگار پیدا ہوگا بلوچستان میں امن بحالی میں یہاں کے عوام اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا جو محدود وسائل کے باوجود حوصلے سے لڑے۔ جلد پاکستان کا پرامن صوبہ بن جائیگا۔ گوادر کی لوکیشن عالمی مفادات کیلئے اہم ہے۔ یہ وسط ایشیا کو افریقہ اور خلیجی ریاستوں سے جوڑ سکتا ہے۔ سعودیہ اور پاکستان امت مسلمہ کو متحد کرنے میں سٹریٹجک کردار ادا اور ملٹی پل تنازعات حل کرا سکتے ہیں۔
جام کمال

ای پیپر-دی نیشن