پاکپتن اراضی کیس، جے آئی ٹی رپورٹ یکطرفہ مسترد کی جائے : نواز شریف کا سپریم کورٹ میں جواب جمع
لاہور( آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف نے پاکپتن دربار اراضی کے غیرقانونی منتقلی کے معاملے پر بطور وزیراعلیٰ پنجاب جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادی،نوازشریف نے جے آئی ٹی رپورٹ کو یکطرفہ اوربدنیتی پرمبنی قراردےدیا اور عدالت سے جے آئی ٹی رپورٹ مستردکرنے کی استدعا کی ہے۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ نوازشریف کیخلاف جاری کردہ نوٹس خارج کرے۔ سابق وزیراعظم نے حسین اصغرکی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی پرسوال بھی اٹھا دیئے۔
پاکپتن اراضی کیس