• news

پی ایس ایل 4: ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائٹیڈ ‘لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو ہرا دیا

لاہور (نمائندہ سپورٹس)متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائٹیڈ جبکہ لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دیدی ۔گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی ۔ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 7 وکٹوں پر126 رنز بنائے۔ رونکی 51رنز کےساتھ نمایاں رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے25 رنز پر رضوان حسین 4 رنز بناکر آﺅٹ ہو گئے، ڈیلپورٹ بغیر کوئی رن بنائے کیچ آوٹ ہوئے۔ رونکی 51 رنز بناکر چلتے بنے۔سالٹ کو شاہد آفریدی نے 4رنز پر کلین بولڈ کیا جبکہ آصف علی دو رنز پر جنید خان کا شکار بنے۔شاداب خان کو 15 رنز پر علی شفیق نے کلین بولڈ کیا۔فہیم اشرف اور سمیت پٹیل نے 20،20 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ علی شفیق، شاہد افریدی اور جنید خان نے دو، دو جبکہ محمد عرفان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ملتان سلطانز نے 126رنز کا ہدف پانچ وکٹوں پرپورا کرلیا ۔ شان مسعود چھبیس ‘چارلس صفر ‘ایوانز پندرہ ‘حماد اعظم چودہ ‘آندرے رسل سولہ رنز بناکر آﺅٹ ہوئے ۔ کپتان شعیب ملک نے ناقابل شکست 31‘شاہد آفریدی نے ناقابل شکست 16رنز بنائے ۔شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا علی شفیق کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے 6وکٹوں پر 138رنز بنائے ۔ فخر زمان چھبیس ‘سہیل اختر انتالیس ‘ڈیو کیچ اٹھائیس‘اے بی ڈیویلیئرز تین ‘محمد حفیظ چودہ ‘برینڈن ٹیلر تیرہ رنز بناکر آﺅٹ ہوئے ۔ عمر خا ن نے دو ‘محمد عامر اور سکندر رضا نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا ۔ جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم 116رنز پر آﺅٹ ہو گئی ۔لونگ سٹون گیارہ ‘بابر اعظم اٹھائیس ‘محمد رضوان چونتیس ‘کولن انگرام سولہ ‘روی بوپارہ ایک ‘عماد وسیم سترہ ‘سکندر رضا پانچ ‘سہیل خان صفر ‘محمد عامر ایک رن بناکر آﺅٹ ہوئے ۔حارث رﺅف نے چار اور راحت علی نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ حارث رﺅف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ لاہور قلندر ز نے میچ 22رنز سے جیت لیا ۔ آج دو میچ کھیلے جائیں گے ۔پہلا میچ اسلام آباد یونائٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے جبکہ دوسرا لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان رات نوبجے کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل میچ

ای پیپر-دی نیشن