سعودی ولی عہد کیلئے خصوصی شہزادہ چپل تیار، عمران تحفہ میں دیں گے
لاہور (نیوز ڈیسک) پشاور کے معروف کاریگر چاچا نور الدین نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سعودی ولی عہد کیلئے خصوصی چپل تیار کی ہے جسے انہوں نے شہزادہ چپل کا نام دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد کو پشاور کی مشہور چپل کے چار جوڑے تحفے میں دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ نور الدین عمران خان کیلئے چپل تیار کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں جسے انہوں نے ہی کپتان چپل کا نام دیا ہے۔ چار جوڑیاں وزیر اطلاعات فواد چودھری کے حوالے کردیں گئی ہیں۔ معزز مہمان کیلئے پشاوری چپل خاص چمڑے سے تیار کی گئی ہے۔
چپل