• news

پلوامہ حملہ: سوشل میڈیا پر لفظی گولہ باری پاکستانیوں کے آڑے ہاتھوں لینے پر بھارتی لڑکی کو ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنا پڑی

اسلام آباد /نئی دہلی ( آن لائن) مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ حملے کے بعد بھارتی حکومت کے ساتھ ان کی عوام نے بھی پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی گولہ باری جاری ہے ،بھارتی لڑکی کی ٹوئٹ پر پاکستانیوں نے ان کو آڑے ہاتھوں لیا اور ایسی دھلائی کی کہ ان کو ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنا پڑی۔ ہفتہ کے روز مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ایک بھارتی لڑکی نے کہا کہ اب ہمیں سرجیکل سٹرائیک نہیں چاہئیں، ہمیں لاہور چاہیے جس کے جواب میں پاکستانی صارف نے لکھا کہ آپ ناشتہ کرنے لاہور آئیں ، ہم تو آپ کا 1965ء سے انتظار کر رہے ہیں۔ ایک خاتون صارف نے بھارتی لڑکی کو زبردست جواب دیا کہ کیا آپ کو لاہور پسند ہے؟ لیکن میں آپ کو ایک بات بتا دوں کہ یہ لاہور ہے ، لالی پاپ نہیں۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی صارف کی جانب سے لفظی گولہ باری کے نتیجے میں بھارتی لڑکی کو پوسٹ واپس لینا پڑی۔

ای پیپر-دی نیشن