چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے رحیم یار خان بار کے وفد کی ملاقات
لاہور(وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان سے ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن رحیم یار خان کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں بار کے صدر، سیکرٹری اور دیگر عہدیداروں سمیت سینئر اور نوجوان وکلاء شامل تھے۔ اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ چودھری ہمایوں امتیاز اور ممبر پنجاب بار کونسل ممتاز مصطفی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور زیر گفتگو آئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ رحیم یار خان بار انکی آبائی بار ہے۔ جہاں سے انہوں نے اس مقدس پروفیشن کا عملی آغاز کیا۔