• news

تریموں ہیڈبیراج پر کام کے دوران توداگرنے سے مزدور جاں بحق، 2 زخمی

جھنگ، اٹھارہ ہزاری ( نامہ نگاران) تریموں ہیڈبیراج توسیعی منصوبہ پر کام کے دوران مٹی کا توداگر گیا، ایک موقع پر جاں بحق جبکہ دوکو زندہ نکال لیا گیا ۔ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب فیصل حیات جبوآنہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ۔تریموں ہیڈ بیراج کی توسیع کے حوالہ سے کام جاری ہے اسی دوران ریت کا تودا گرنے سے وہاں پر کام کرتے تین مزدور غلام مرتضیٰ ،اسحاق اور امجد علی تودے تلے دب گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ریسکیو1122کی ٹیموں نے ملبے تلے سے دو مزدوروں غلام مرتضیٰ ،اسحاق کو زندہ نکال لیا جبکہ امجد علی جاں بحق ہوگیا۔

ای پیپر-دی نیشن