• news

بھارت کی ہائی سپیڈ ریل اپنے ابتدائی سفر میں ہی فیل

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت کی ہائی سپیڈ ریل اپنے ابتدائی سفر میں ہی فیل ہو گئی۔ نریندر مودی نے گزشتہ روز اپنے ہی ملک میں تیار ہونے والی ہائی سپیڈ وندے بھارت ایکسپریس کا افتتاح کیا تھا۔پہلے ہی ٹرپ کے دوران وارانسی (سابقہ بنارس) سے بھارتی دارالحکومت نئی دلی واپسی پر ڈبے کی بریک جام ہو گئیں۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین شاید کسی مویشی سے ٹکرائی ہے جبکہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرین میں اس قسم کے شواہد نہیں ملے ۔بریکیں فیل ہونے کے بعد ڈرائیور نے ٹرین کی آخری کوچز میں دھواں دیکھا اور پھر تمام کمپارٹمنٹس میں بجلی بند ہو گئی۔ٹرین میں سوار مسافروں کو دوسری ٹرین کے ذریعے نئی دلی پہنچایا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن