• news

گزشتہ ہفتے 14 سبزیوں کی قیمت میں 18 روپے کلو تک اضافہ

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارلحکومت میں گزشتہ ہفتے پرچون سطح پر 14سبزیوں کی قیمت میں 18روپے ،2پھلوں کی قیمت میں ایک روپے تک اور ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 10روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق سبزیوںمیں ایک کلو ٹماٹر کی قیمت 18روپے اضافے سے 90روپے ہو گئی ہے ایک کلو لہسن دیسی کی قیمت 15روپے اضافے سے 111روپے ہو گئی ،کریلے کی قیمت 5روپے اضافے سے 131روپے، پالک 4 روپے اضافے سے 20روپے،لیموں چائنہ 6روپے اضافے سے 53روپے ،بینگ میتھی 8روپے اضافے سے 32روپے،سبز مرچ 16روپے اضافے سے100روپے،بھنڈی 5روپے اضافے سے 136روپے ،بند گوبھی 4روپے اضافے سے 17روپے،گھیا کدو 6روپے اضافے سے 64روپے، شلجم کی قیمت 3روپے اضافے سے14روپے،گاجر دیسی 4روپے اضافے سے 16روپے،اور ایک کلو ساگ کی قیمت 5روپے اضافے سے بڑھ کر 27روپے ہو گئی ہے ۔پھلوں میںکیلا اول درجن کی قیمت ایک روپے اضافے سے 68روپے،ایک کلو امرود کی قیمت ایک روپے اضافے 51روپے ہو گئی ہے۔ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 10روپے سے اضافہ ہوا جس سے اسکی قیمت 197روپے سے بڑھ کر 207روپے ہو گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن