بلاول کی ایم ڈی آئی ایم ایف سنگاپور کے وزیر دفاع سے ملاقاتیں
میونخ (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے میونخ میں آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹین لیگارڈ سے ملاقات کی۔ ملاقات گلوبل سکیورٹی کانفرنس میں ینگ لیڈرز کے پروگرام کے دوران ہوئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو نے سنگاپور کے وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی۔ سکیورٹی کانفرنس میں ینگ لیڈر کی شرکت کا مقصد عالمی مسائل پر نوجوان رہنمائوں کے درمیان تبادلہ خیال ہے۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔