• news

افغانستان: سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائیاں، اہم کمانڈر سمیت 22 طالبان ہلاک

کابل + مسقط (آئی این پی)افغان فورسز نے صوبے اورزگان میں فضائی کارروائی کے دوران طالبان کمانڈر ملا حمداللہ سمیت 22 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا،صوبہ ارزگان میں کمانڈر ملا حمداللہ دیگر 11ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا جب کہ سرائے پل میں 10طالبان دہشتگرد وں کو ہلاک کیا گیا ۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان فورسز نے صوبے اورزگان میں فضائی کارروائی کے دوران طالبان کمانڈر ملا حمداللہ سمیت 22 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ اورزگان کے دارالحکومت ٹرنکوٹ میں ہفتے کی صبح افغانستان کی سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں تحریک طالبان افغانستان کے اہم کمانڈر ملا حمداللہ دیگر 11ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔افغان وزارت دفاع نے جاری بیان میں کہا ہے کہ افغان فورسز کی جانب سے صوبہ سرے پل کے ضلع سید میں کی گئی فضائی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔افغان خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ابھی تحریک طالبان افغانستان نے ملا حمداللہ کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔ دوسری جانب امریکی جنرل جوزف وٹل نے کہا ہے کہ اگرچہ ابھی امن سے متعلق مذاکرات تک نہیں پہنچے ہیں لیکن نئے کمانڈر کی کارکردگی ڈرائیو کے حصے کے طور پر افغانستان میں امریکا اپنی فوجی استطاعت کو کم کرسکتا ہے اور یہ کمی ایک ہزار فوجیوں تک ہوسکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن