باب الملک عبدالعزیز کا کام رمضان سے قبل مکمل ہوجائیگا، السدیس
مکہ مکرمہ(صباح نیوز)مسجد الحرام میں باب الملک عبدالعزیز کاسارا کام رمضان المبارک سے قبل ختم ہوجائیگا۔ ایک ہزار کارکن اور ٹیکنیشن وائرنگ اور دیگر کام انجام دے رہے ہیں، سعودی وژن 2030کے تحت سالانہ 30ملین سے زیادہ معتمرین کے استقبال کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ یہ یقین دہانی حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے حرم شریف میں جاری کاموں کا معائنہ کرنے کے بعد کرائی۔ انہوں نے بتایا کہ فراہمی و نکاسی آب کا نیٹ ورک بچھایا جارہا ہے۔ مطاف میں نماز کی جگہیں تیار کی جارہی ہیں۔ مطاف اور دالانوں میں آنے جانے والے راستے درست کئے جارہے ہیں۔