• news

جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کا دورہ پاکستان منسوخ کرنا قابل مذمت ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد (این این آئی)اپاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی مسلمان شاعر جاوید اختر کے ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کے صاحب حیثیت اور متمول مسلمان شہری اپنی حیثیت کے تحفظ کیلئے اپنی شناخت پر معذرت خواہانہ رویہ اپناتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ جموں کشمیر میں روزانہ سنگیں بھارتی مظالم کا سامنا کرنے والے کشمیریوں کو دیکھ کر بھی ان کا ضمیر کوئی حرکت نہیں کرتا۔خواجہ آصف نے بھارتی شاعر جاوید اختر کا اپنی بیگم شبانہ اعظمی کے ہمراہ کراچی آرٹ کونسل کی دعوت پر اپنا دورہ منسوخ کرنے کے حوالے سے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے کہاکہ ان کے نزدیک ہزاروں کی شہادت، اندھا کرنے اور یتیم بچوں کے ساتھ ظلم افسوسناک اور وحشت ناک نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن