ارشاد رانجھانی قتل کیس،رحیم شاہ اور انسپکٹر ریاض عامر کے ریمانڈ میں 18 فروری تک توسیع
کراچی (آئی این پی ) ارشاد رانجھانی قتل کیس کے معاملے میں عدالت نے ملزمان رحیم شاہ اور پولیس افسر ریاض کے ریمانڈ میں 18 فروری تک توسیع کر دی۔ ہفتہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر میں ارشاد رانجھانی کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزمان کو پولیس اور رینجرز کی سخت سکیورٹی میں عدالت لایا گیا۔ سرکاری وکیل نے عدالت سے ملزمان کو دہشتگردی کے کیس میں پیش کرنے کی استدعا کر دی۔عدالت نے گرفتار ملزمان رحیم شاہ اور انسپکٹر ریاض کے ریمانڈ میں 18 فروری تک توسیع کرتے ہوئے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔