سیالکوٹ : اوباش نے گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کر ڈالی
سیالکوٹ(نامہ نگار)کوٹلی لوہاراں میں ملزم نے گھر میں گھس کر خاتون خانہ سے زیادتی کر ڈالی۔ تھانہ کوٹلی لوہاراں میں (ز) اپنے گھر پر تھی جبکہ دیگر اہل خانہ ایک عزیز کی سالگرہ کی تقریب میں شریک ہونے کیلئے سیالکوٹ شہر آئے ہوئے تھے۔ اہل خانہ کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قاسم نامی اوباش شخص زبردستی گھر میں داخل ہو گیا۔ اس سے زیادتی کر ڈالی۔ بعد ازاں ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔