ایبک پولو کپ پیبل بریکرز نے جیت لیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ایبک پولو کپ 2019ء پیبل بریکرز نے ماسٹر پینٹس بلیک کو آدھے گول سے شکست دے کر جیت لیا۔ سب سڈری فائنل میں باڑیز نے ڈائمنڈ پینٹس /نیوایج کو ہرا دیا۔ اختتامی تقریب میں کمال ناصر نے کہا کہ پولو کا لیول پاکستان میں بہت بہتر ہوا ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر مملکت حماد اظہر اور لاہور پولو کلب کے صدر ملک عاطف یار ٹوانہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔