• news

پاکستان سپر لیگ 4: کوئٹہ نے اسلام آباد، پشاور نے لاہور کو شکست دے دی

لاہور (سپورٹس رپورٹر )پاکستان سپر لیگ فور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ جبکہ پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 3 وکٹوںپر پورا کرلیا۔شین واٹسن کے ناقابل شکست 81 رنز نے کوئٹہ کو مسلسل دوسری فتح دلائی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر اسلام یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔یونائیٹڈکے ابتدائی دو بلے باز صفر رنز پر پویلین لوٹ گئے‘ٹیم کی 8 وکٹوں پر 157 رنز بناسکی۔ وائن پارنل 41، آصف علی 36 اور حسین طلعت 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔ سہیل تنویر نے 4 اور فواد احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔شین واٹسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ‘ لاہورقلندرز کی پوری ٹیم 78 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ دیوکیچ 18 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے۔8کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ۔ پشاور کی جانب سے حسن علی نے 4، وہاب ریاض نے 3 اور ابتسام شیخ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں پشاور نے آسان ہدف 10.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عمر امین 61 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ای پیپر-دی نیشن