• news

چولستان جیپ ریلی کا ٹائٹل نادر مگسی نے جیت لیا

بہاولپور (نامہ نگار) 14ویں چولستان جیپ ریلی کا ٹائٹل دفاعی چیمپئن نادر مگسی نے جیت لیا، فائنل راؤنڈ میں 33 ڈرائیورز میں مقابلہ ہوا،نادر مگسی نے پرپیئرڈ کیٹیگری کے دونوں مرحلوں میں 465 کلومیٹر کا ٹریک 4 گھنٹے 29 منٹ اور تین سیکنڈ میں طے کیا جبکہ زین دوسرے نمبر پر رہے۔ سٹاک کٹیگری میںتشنا پٹیل نے کامیابی سمیٹی۔تقریبات میں مقامی چولستانی فنکاروں کی پرفارمنس کا اہتمام کیاگیا حس میں صوبائی وزیر سیاحت پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفرازکمشنر بہاولپور نیئراقبال.جرمن سفیر مارٹن کوبلرایم ڈی ٹی ڈی سی پی احمر ملک نے شرکت کی۔کلچرل نائٹ دل وش سٹیڈیم چولستان میں منعقد کی گئی‘انتظامیہ کی جانب سے نصف گھنٹے تک آتش بازی کا مظاہرہ کیاگیا۔ چولستانی گلوکاروں نے محفل موسیقی میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن