عمران خان کی حکومت کو ملکی معیشت مشکل صورتحال میں ملی: زبیدہ جلال
اسلام آباد (صباح نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر برائے دفائی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کو ملکی معیشت مشکل صورتحال میں ملی ہے اور اس سے مشکل حالات اور بھی آنے ہیں اور عوام کو اس کیلئے تیار رہنا چاہئے ۔ خزانہ بالکل خالی ہے اور روزانہ کے امور کو چلانے کے لئے آئی ایم ایف کے پاس جائے بغیر اخراجات فراہم کرنا بہت بڑا چیلنج ہے۔ ہماری پارٹی پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ہم صحیح سمت میں جا رہے ہیں۔ چینی حکومت نے بلوچستان حکومت کو 200 ملین ڈالرز کی گرانٹ دی ہے جو سماجی شعبہ، ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے، ذراعت ، صنعت اور تعلیم کے شعبوں میں استعمال ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار زبیدہ جلال نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کیا۔عمران خان کی حکومت کو ملکی معیشت مشکل صورتحال میں ملی: زبیدہ جلال ا نہوں نے کہا کہ نئی حکومت کا وژن ہے کہ ہم نے ملکی معاشی شرح نمو اور غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کو بڑھانا ہے اور جن حالات سے بطور قوم ہم گزر رہے ہیں تو ہمارے لئے آنے والا وقت اور مشکل ہو گا اور اس کے لئے ہم سب نے تیار ہونا ہے۔