نوشہرہ: رشتے کے تنازعہ پر مقامی تاجر گھر کے سامنے قتل کر دیا ‘ملزم فرار
نوشہرہ( آن لائن)نوشہرہ رشتے کے تنازعے پر مقامی تاجر کو باپ بیٹوں نے ملکر ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کرکے گولیوں سے چھلنی کرکے قتل کردیا جبکہ ملزمان با آسانی فرار ہونے میں کامیاب اور پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ جواد ولد فہیم الوہاب نے نوشہرہ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں اپنے چچا مقتول ضیاء الوہاب ولد رحیم الوہاب کیساتھ اس کے گھر واقعہ اے ایس سی کالونی نوشہرہ کے گیٹ کے سامنے کرسیوں پر بیٹھے ہوئے تھے کہ اس دوران ایک موٹر کار نمبر ایم این 611 برنگ کالا جس میں صاحبزادہ ولد نامعلوم ،سلمان اور فرہان پسران صاحبزادہ ساکنان مردان گاڑی سے اتر کر میرے چچا ضیاء الوہاب پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں میرے چچا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، قتل کی وجہ عناد ضیاء الوہاب کی بیٹی کا رشتہ فرہان کو نہ دینے کا تھا۔ پولیس نے مقتول کے بھتیجے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔