• news

کشمیریوں کے تحفظ کیلئے یقینی ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں: فاروق عبداللہ

جموں(کے پی آئی)نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموںمیں بلوائیوں کی جانب سے مار پیٹ ،لوٹ مار ،آتشزنی اور حراسانیوں کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گورنر انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ ملوث شرپسند عناصر کی فوری گرفتاری عمل میں لاکر ان کیخلاف قانون کے تحت کارروائی کریں۔ جموں میں پارٹی لیڈران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر شرپسند عناصر کو امن و امان کی فضا اور صدیوں کے آپسی بھائی چارے کو زک پہنچانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔ جموں کے عوام کسی بھی صورت میں ان شرپسند عناصر کی حمایت نہیں کرتے۔گورنر انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان شرپسند عناصر کا فوری طور پر کریک ڈائون کرنا چاہئے۔ کشمیریوں اور مسلمانوں کے تحفظ کو یقینی ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن