• news

کراچی: پلاسٹک کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، دیگر کو بھی لپیٹ میں لے لیا

کراچی (صباح نیوز)کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ مچھرکالونی میں پلاسٹک کے گودام میں آتشزدگی پر فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے قابو پا لیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق سہراب گوٹھ مچھر کالونی کے پلاسٹک گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے پلاسٹک کے متعدد گوداموں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کا پلاسٹک جل کر خاک ہوگیا۔ڈیڑھ گھنٹے سے زائد جدوجہد کے بعد فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے قابو پایا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

ای پیپر-دی نیشن