• news

سندر: کرنٹ لگنے سے 7سالہ بچی جاں بحق ماں پر غشی کے دورے، فضا سوگوار

لاہور (نامہ نگار) سندر کے علاقہ میں 7 سالہ بچی کرنٹ لگنے سے جھلس کر ہلاک ہو گئی ہے۔ لائبہ گھر کی چھت پر کھیل رہی تھی کہ گھر والوں نے چھت پر تار پر گیلے کپڑے خشک کرنے کے لئے لٹکائے ہوئے تھے۔ بچی نے کپڑوں کو چھوا تو کرنٹ لگ گیا۔ گھر میں کہرام مچ گیا اور ماں کو غشی کے دورے پڑنے لگے جبکہ علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی۔

ای پیپر-دی نیشن