• news

جعلی اکاﺅنٹس سپریم کورٹ آج زرداری کی نظرثانی درخواست پر سماعت کریگی

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز+ نامہ نگار) سپریم کورٹ زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور کی7 جنوری کے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواستوں پر سماعت آج کرے گی۔ چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ ادھر چیئرمین نیب نے میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔ نیب حکام نے نیب چیئرمین کا دستخط شدہ لیٹر بینکنگ کورٹ میں جمع کرا دیا۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب آرڈیننس کے شق 16اے کے تحت احکامات دیئے۔ منی لانڈرنگ کیس کی گزشتہ سماعت پر 14فروری کو بینکنگ کورٹ کو کیس منتقلی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا۔ ادھر سابق صدر نے جعلی اکا¶نٹس کیس میں اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے آج سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی رہنما نیئر بخاری اور فاروق نائیک پر مشتمل وکلا ٹیم آج سپریم کورٹ میں پیش ہو گی۔
منی لانڈرنگ کیس

ای پیپر-دی نیشن