• news

حکومت بھارتی فلموں کو این او سی جاری نہ کرے : سہیل خان

لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف فلمساز سہیل خان نے انڈین سینما ورکرز ایسوسی ایشن کی طرف سے پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں کام کرنے پر پابندی عائد کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اجے دیوگن نے تو اپنی فلم پاکستان میں ریلیز کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت بھی بھارتی فلموں کو این او سی دینا بند کر دے۔ یہ این او سی جعلی دستاویزات پر جاری کئے جا رہے ہیں اور پاکستان کا قیمتی پیسہ فلموں کی مد میں منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت جا رہا ہے۔ حکومت فوری طور پر بھارتی فلموں کو این او سی دینا بند کر دے۔

ای پیپر-دی نیشن