بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ تیسرے ون ڈے میںکل مد مقابل
ڈونیڈن(این این آئی) بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل)20 فروری کو ڈونیڈن میں کھیلا جائیگا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 20 فروری کو ڈونیڈن میں کھیلا جائیگا۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو پہلے دونوں میچز میں شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے ۔یاد رہے کہ بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 28 فروری سے 4 مارچ تک ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 8 سے 12 مارچ تک ولنگٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 16 سے 20 مارچ تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔