• news

سپورٹس بورڈ میں کروڑوں کی کرپشن کے دستاویزاتی ثبوت سامنے آگئے

اسلام آباد (آن لائن) نواز شریف دورمیں اعلیٰ افسران پا کستان سپورٹس بورڈ کھلاڑیوں کے لئے 2 کروڑ روپے کی غیر معیاری وردیاں خرید کر اعلیٰ پیمانے پر بدعنوانی کے مرتکب قرار دیئے گئے ہیں۔ افسران نے کھلاڑیوں کیلئے خریدی گئی وردیوں کو متعلقہ لیبارٹریوں میں ٹیسٹ کرائے بغیر خرید لئے جو غیر معیاری ثابت ہوئی تھیں۔ دستاویزات کے مطابق ایرانی جو ڈو کوچ کو 3.3 ملین روپے کی ادائیگیوں کو بھی غیر قانونی قرار دیا گیا ہے جبکہ کھلاڑیوں کیلئے خریدے گئے چار کروڑ روپے کے کھانوں میں بھی بڑے پیمانے پر مالی بدعنوانی سامنے آئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن