• news

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپرمون کا نظارہ کیا گیا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں گزشتہ رات سپرمون کا نظارہ کیا گیا۔ ڈائریکٹر میٹ عبدالرشید نے کہا کہ سپرمون میں چاند 30 فیصد زیادہ روشن نظر آتا ہے اور 14 فیصد چاند زمین کے قریب آ جاتا ہے۔ چودھویں کا چاند ویسے ہی خوبصورت ہوتا ہے۔ سپرمون میں مزید دلفریب نظر آتا ہے۔ سپرمون کا نظارہ پوری رات کیا گیا۔ یہ سال 2019ء کا دوسرا سپرمون تھا۔ سال کا پہلا سپرمون 21 جنوری 2019ء کو دیکھا گیا تھا۔ اگلا سپرمون مارچ میں متوقع ہے۔

ای پیپر-دی نیشن