• news

اپوزیشن نے پلوامہ حملے پر سیاست نہیں کی مجھے سنے بغیر مقدمہ چلایا جا رہا ہے: بلاول

لندن (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مجھے سنے بغیر میرے خلاف مقدمہ چلایا جا رہا ہے، آرٹیکل 10 اے ہر شہری کو فیئر ٹرائل کا حق دیتا ہے۔ مجھے فیئر ٹرائل کے حق سے محروم کیا گیا ہے۔ بے نامی اکائونٹس کیس میں نظرثانی اپیل دائر کی ہے۔ حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا، پلوامہ حملے پر حکومت کو اپوزیشن سے مشاورت کرنی چاہئے تھی۔ اپوزیشن نے اس معاملے پر سیاست نہیں کی۔ پلوامہ حملے کے معاملے پر پاکستانی قوم ایک پیج پر ہے۔ حکومت پاکستان نہیں بلکہ پی ٹی آئی کو مدنظر رکھ کر سوچتی ہے۔ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے۔ پڑوسی ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہشمند ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن