• news

مودی سرکار کا پاکستان دشمنی کا بخار کشمیر کی آزادی کلبھوشن کو سزا سے ہی اُترے گا: مونس الٰہی

لاہور (اے این این) (ق) لیگ کے رہنما مونس الٰہی نے بھارتی دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار کا پاکستان دشمنی کا بخار تیز ہو گیا جو کشمیر کی آزادی اور کل بھوشن کو سزا کی ’’ڈوز‘‘ دینے سے ہی اترے گا۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مودی سرکار کا پاکستان دشمنی کا بخار تیز ہوگیا ہے۔ اگر مرض کی کوئی علامت رہ گئی تو پاکستان کے پاس اس کا بھی علاج موجود ہے۔ ساتھ ہی مونس الٰہی نے اپنے ٹویٹ میں پاکستان آرمی زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

ای پیپر-دی نیشن