• news

سعودی ولی عہد دہلی پہنچ گئے، مودی نے ائرپورٹ پر استقبال کیا

نئی دہلی (صباح نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دورہ جنوبی ایشیا کے دوران بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئے۔ نئی دہلی کے ائرپورٹ پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا استقبال کیا۔ محمد بن سلمان دورہ نئی دہلی کے دوران بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سمیت اہم بھارتی شخصیات سے دوطرفہ امور پر بات چیت کریں گے۔ عرب ویب سائٹ عربیئن بزنس کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 27 ارب 48 کروڑ ڈالر سے زائد ہے جو نئی دہلی کو ریاض کا چوتھا بڑا تجارتی شراکت دار بناتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن